عید کی چھٹیوں کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ، حکومت کا اعلان

اسلام آباد۔ وزارت بجلی ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحی کی 

تعطیلات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

ترجمان پاور ڈویژن نے بتایا کہ اسلام آباد میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقین 

بنانےکے لئے ایک مانیٹرنگ سنٹر قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی طلب اور رسد کی 

صورتحال کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان یکم اگست کو عیدالاضحی منائے گا جبکہ تین روزہ طویل تعطیلات 31 

جولائی 

(جمعہ) سے شروع ہوں گی۔

Post a comment

0 Comments